“کیسی جھوٹی دعائیں تھی اس کی”___________عظمی طور

🌷

تم نے خواب دیکھے ہیں؟؟؟
کیسے میٹھے ہوتے ہیں
نیند کی وادی میں
کیسے اڑتے پھرتے ہیں
کیسے نرم نرم سے
اور پھولے پھولے بادل سے
آنکھ کھل جانے پر
کیسا اچھا لگتا ہے
اور اگر کبھی جو
آنکھیں کھلی رہ جائیں
ننھے ننھے تاروں سے
ٹمٹماتے رہتے ہیں
گال کے وسط میں
بھنور بنانے لگتے ہیں
لیکن وہ جو عمر تھی
خواب کو نبھانے کی
اور اسکی مٹھی میں
خود کو بند رکھ کر
کہیں دوور کھو جانے کی
وہ تو اب نہیں رہی
اور وہ جو اپنے تھے
خواب جو دکھاتے تھے
جن کے اپنا ہونے سے
خواب زندہ رہتے تھے
وہ اپنے تو خواب ہوئے
اور اپنا خواب دیکھے کون __!!!

______________

شاعرہ:عظمیٰ طور

فوٹوگرافی: صوفیہ کاشف

2 Comments

Leave a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.