Photography:Sofia Kashif
Venue:Al Bateen Beach,Abudhabi
پانی کے اک قطرے میں
جب سورج اترے
رنگوں کی پا زیب بنے
دھنک کے سارے رنگ
اپنی باہیں یوں پھیلائیں
قطرے کے ننھے سے بدن میں
رنگوں کی دنیا سمٹ آئے!
میرا بھی اک سورج ہے
جو میرے تن کو چھو کر مجھ میں
قوس قزح کے پھول کھلائے
زرا بھی اس نے زاویہ بدلا
اور میں ہو گئی
پانی کا اک سادا قطرہ
بے منظر—بے رنگ!
(پروین شاکر)