- Kallisto
Bahria Spring North، Shaheen Chowk، Phase 7 Bahria Town Intellectual Village, Rawalpindi, Islamabad Capital Territory
0332 6251111
https://maps.app.goo.gl/brVLcmq2JoPqXnnq8
میں ان لوگوں میں سے نہیں جو مزے دار کھانے کی خاطر کسی بھی بند کمرے کے ہوٹل میں جا کر مزے اڑا لیں گے۔مجھے لطف اٹھانے کے لئے چاہیے بہت سی خوبصورتی! ماحول میں،طریقوں میں، تواضع میں،آو بھگت میں اور چیزوں کو اور کھانوں کو پیش کرنے کے طریقوں میں! اور جو چیز میرا دل ہمیشہ کے لئے جیت لیتی ہے وہ ہے ماحول کی خوبصورتی کے ساتھ اس میں سے دکھنے والے نظارے!جن کی طرف نظر جما کر انسان گھنٹوں لطف اٹھا سکتا ہے! انکی صحبت میں تنہا بیٹھ سکتا ہے یا اپنے محبوب لوگوں کے ساتھ اچھی یادیں سمیٹ سکتا ہے۔
اور بحریہ ٹاؤن فیز سات ۔۔۔۔۔میں کالسٹو ایک ایسا ہی نام ہے۔اس تک پہنچتے پہنچتے آپکا موڈ مسکرانے لگتا ہے۔اوپر پہنچ کر اپنی مرضی کی کھڑکی یا کھلے مقام پر بیٹھنے تک مزاج کی شادابی بڑھ جاتی ہے۔اس بار اس کی آزمائش کی ہم نے انکی ہائی ٹی
High tea
کے ساتھ!
ایک ہزار روپے میں دو لوگوں کے لئے پرتعیش چائے! چائے نہ لیجیے،کالی کافی یا سبز قہوہ لیجئے! مگر کاپاچینو یا ہاٹ چاکلیٹ کا متبادل دستیاب نہیں!
اس ہزار روپے میں ملے گا کیا کچھ! یہ آپ تصاویر میں دیکھئے! مگر وہاں بیٹھ کر جو مزا ہے وہ میں بیان کر سکتی ہوں۔بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کی تماتر خوبصورتی آپکے سامنے بچھی ہے اور اس کے نظاروں کی حدوں میں ڈوبتے جائیے!
سروسز بھی بھرپور ہے قیمتیں بھی! ذائقہ بھی خوب!اگر کھانے پر خرچ کرنے کے قائل ہیں تو انہیں پیسوں میں نظارے بھی باکمال ہیں۔
For dm and invites write toadmin@sofialog.blog
Watch full gallery!⬇️
_______________
تحریر و فوٹوگرافی:
صوفیہ کاشف