شہر کے بیچوں بیچ ،جناح سپر مارکیٹ میں ہماری دلپسند جگہ سعید بک بینک کے عین سامنے یہ سہ منزلہ کیفے کچھ محدود جگہ پر تنگی کا احساس تو دلاتا ہے مگر اگر آپ ان کے سن روم میں تیسری منزل پر کھڑکی کے کنارے بیٹھیں تو شہر کے سنٹر کے خوبصورت نظاروں کے ساتھ اسلام آباد کو اپنی وسیع بازوں میں گھیرے پہاڑیاں بھی بہت پرلطف نظارہ دیتی ہیں۔ہم جب تک بیٹھے انہیں نظاروں میں مگن رہے اگرچہ ہمارے بچوں کو کتابوں کے نظاروں نے فراغت نہ دی ۔
ذائقہ کی بات کریں تو ان کا ذائقہ ہم نے کم و بیش بہترین پایا۔انٹرنیشل فوڈز کا قابل قبول حد تک ذائقہ اگر ہم نے کہیں دیکھا تو یہیں دیکھا۔رہی سہی کسر نظاروں نے پوری کر دی اور ہم نے ذائقے اور نظاروں کی خاطر اسے اپنی ڈائریکٹری میں ایک نمایاں جگہ دے دی۔
سروونگ سائز بھی خاصا وسیع ہے سو خالی مین کورس پر اکتفا کر کے پیسے بچائے جا سکتے ہیں۔
عملہ پاکستانی لیول تک جس قدر ٹرینگ اور پروٹوکول دکھا سکتا ہے ضرور دکھاتا ہے ۔مگر پاکستانی ہوٹلز کے عادی افراد کے لئے شاید ایک بہترین ماحول مہیا کرنے میں کامیاب ہیں۔
قیمتیں شہر کے وسط میں ہونے کی بنا پر یا ذائقے کی بنا پر بحرحال خاصی زیادہ ہیں اور سہولت کے لئے آپ سروں کی تعداد گن کر انہیں ہزار سے ضرب دے لیں اور اگر جوسز یا ڈرنکس کا موڈ ہے۔ تو گلاس گن کر پانچ پانچ سو جمع کرتے جائیں۔مگر مجھے یقین ہے کہ کافی،جوس اور ایک چھوٹے سے اسنیک کے لئے بھی آپ اسے وزٹ کر سکتے ہیں۔
_______________
صوفیہ لاگ ڈاٹ بلاگ ٹیم
Atrio?
LikeLiked by 1 person
Yes!
LikeLiked by 1 person
Atrio is no doubt good, with proportionate prices…. 🙂
My experiences of good ambiance + good food at Islamabad….
– Officers Mess, PAF Complex
– 1969, Shakar Parrian
– Italian Oven, F-10 Mkz
– Mr Chips, Jinnah Super
– Cheema & Chatta, F-10/2
– La Terraza, Centaurus
– Khokha Khola, Beverly center
And, Leham lounge in scheme 3 Chaklala was recently discovered…. 🙂
LikeLiked by 1 person
Oh then why don’t you share reviews with us! We will share.and thanks for your favorite list,we will try to visit
LikeLiked by 1 person
یہ کچھ مشکل کام ہے
Will sure try… 🙂
LikeLiked by 1 person