Pizza hut,DHA phase 2

ڈی ایچ اے فیز ٹو,اسلام آباد میں پیزا ہٹ میکڈونلڈ سے کچھ کم مقبول جگہ ہے مگر اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو میرے لئے یہ پیزا ہٹ یو اے ای کے پیزا ہٹ سے بہتر جگہ ہے۔اس کی کچھ واضح وجوہات ہیں:

  • پاکستان میں پیزا ہٹ کے پاس مصالحوں اور ذائقوں کی مقدار متحدہ عرب امارات سے ذیادہ ہیں ۔صرف یہی نہیں بلکہ انکے مرچ مصالحوں کی مقدار بھی زیادہ ہے
  • یہاں کے سلاد کی ورائٹی بھی سبزیوں سے ذیادہ پھلوں پر مشتمل ہے جبکہ ابوظہبی اور دبئی میں آپ کو سلاد میں سبزیاں زیادہ ملتی ہیں۔
  • حیر ت انگیز طور پر یہاں باربی کیو رولز کی بھی دو اقسام ہیں جبکہ دبئی میں چونکہ مڈل ایسٹ کے اصولوں کے تحت مصالحہ جات نہ ہونے کے برابر استعمال کئے جاتے ہیں تو ان کی ورائٹی بھی اتنی ہی محدود ہے۔

ڈی ایچ اے میں واقع یہ پیزا ہٹ کافی کھلا اور نیا ہے اور نشست و برخاست کا انداز بھی خاصا خوبصورت ہے۔

  • سروسز کا عملہ بھی کافی حد تک تمیز دار اور polite ہے۔
  • بچوں کے کھیلنے کی بہت وسیع نہیں تو جگہ ضرور موجود ہے۔

ہم نے جو ڈیل کی وہ buy one get one free تھی یعنی بڑے کے ساتھ ایک چھوٹا پیزا فری(شاید) لیکن یہ ڈیل خصوصا ہم تین لوگوں کے لئے زیادہ تھی چونکہ اس کے ساتھ چار گارلک بریڈ اور ایک بڑا جگ کوک کا موجود تھا جس میں سے آدھے سے زیادہ کوک ہمیں ویسے ہی چھوڑنی پڑی کہ ہم کوک صرف عیاشی کے لئے کبھی کبھار تھوڑی بہت لیتے ہیں اس کا نشہ نہیں کرتے۔

باربی کیو رولز کے بغیر ہماری کوئی ضیافت پوری نہیں ہوتی۔چنابہ اس کا آڈر ہم نے الگ سے دے رکھا تھا۔

قصہ مختصر یہ کہ ابوظہبی میں پیزا ہٹ ہماری لسٹ کے آخری نمبرز پر تھا مگر یہاں چونکہ ہر ریسٹورنٹ کا معیار اور انداز عالمی معیار سے خاصا کم ہے تو پیزا ہٹ بحرحال بہت ان ریسٹورنٹس کی لسٹ میں آتا ہے جہاں آپ کو خاصا بہتر معیار،انداز اور سروسز دیکھنے کو ملتی ہیں۔

صوفیہ لاگ ڈاٹ بلاگ ٹیم

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.