Mocca ______jinnah Avenue, Islamabad

اسلام آباد شہر کے عین وسط یعنی ڈاؤن ٹاؤن میں واقع اس کیفے کا نام ہم نے سنا تھا اور اور چونکہ ابھی تک ہر خیال دماغ میں ابوظہبی اور دبئی کے حساب کا اترتا ہے تو اسے خاصا خوبصورت،کھلااور کلاسی سمجھے تھے۔مگر ہمارے حساب سے یہ اتنا خوبصورت،کھلا اور کلاسی تھا نہیں جتنا ہم تصور کر بیٹھے تھے مگر بحرحال کچھ برا بھی نہ تھا۔ ہم نے مقامی لوگوں کے مطابق اپنے انداز فکر کی ٹیوننگ کی اوراسے وہ سب کچھ فرض کر لیا جو ہم نے سوچا تھا۔

۔

گلی کی نکڑ پر ایک آؤٹ ڈور اور فرسٹ فلور پر چھوٹا سا ہال،اس کیفے کی کل داستان ہے۔ ،ہال چونکہ خالی تھا تو کھلا لگا ۔ کھڑکیوں کو بہت کامیابی سے نہ صرف کھلا پن دکھانے کے لئے بلکہ خوبصورت ویوز کے لئے بھی استعمال کیا گیا ہے۔اور بحرحال اگر آپ اکیلے بیٹھ کر ناشتہ اور ناشتے کے ساتھ کچھ کام بھی کرنا چاہتے ہیں تو اس کام کے لئے خوبصورت سٹول بھی مہیا ہیں اور باہر کے دلنشیں نظارے بھی۔اور میں چونکہ انہی دونوں کاموں کے لئے وہاں گئی تو مجھے بحرحال اپنے کام کے لئے ایک بہت ہی معقول اور مناسب ماحول ملا

ناشتے میں انٹرنیشل ورائیٹی بحرحال موجود ہے اور مطالعہ کے لئے رسالے بھی اگرچہ وہ خاصی پرانی تاریخوں کے ہیں۔شاید اس کی وجہ لوگوں کا وہ مجموعی رویہ ہو سکتا ہے کہ اکثریت گپ شپ کی شوقین ذیادہ اور مطالعہ کی کم ہے تو ایسے رسائل شاید عموماً محض خوبصورتی کے لئے رکھے جاتے ہیں۔

لوکیشن کے لئے کلک کریں

ذائقہ میں کیفے خاصا بہتر ہے اگرچہ اکثر دوسری جگہوں کی طرح

healthy options

میں سوائے تازہ جوس کے موجود نہیں۔
گرل چکن سینڈوچ کا آڈر دیتے میں براؤن بریڈ کہنا بھول گئی اس لئے مجھے معلوم نہیں کہ اس کی آپشن موجود ہے کہ نہیں مگر سینڈوچ مزے کا تھا۔ہاسٹل کے زمانے کے کرسپی سینڈوچ کی یاد تازہ ہو گئی۔

کافی نے بھی مزا دیا اور اس کے اوپر بنے آرٹ نے بھی۔ عملہ بھی خاصا مستعد ،ٹرینڈاور مددگار نظر آیا۔بحرحال اگر مقامی سطح کے حساب سے دیکھا جائے تو ایک پرسکون جگہ ہے اور بہت سی جگہوں سے بہتر ہے۔

___________

تحریر و فوٹوگرافی:

صوفیہ کاشف

5 Comments

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.