جیکرینڈا فیملی کلب وہ خوبصورت جگہ ہے جو ایک ہی احاطے کے اندر آپ کو کافی شاپ،کانٹینینٹل،چائنیز اور باربی کیو کے کوزین بہت خوبصورت ماحول کے ساتھ مہیا کرتا ہے۔
مجھے جیکرانڈا کیوں پسند ہے؟
- اس ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاؤن کے شہر کے سنٹر سے دور علاقوں میں جیکرانڈا ان چند جگہوں میں سے ہے جہاں کے ویٹرز کچھ ٹیبل مینرز کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ورنہ اکثر اوقات معانی خیز مسکراہٹ کا مظاہرہ کرتے،آتے جاتے بازو گھماتے،یا عین ڈھابے کے معیار کی سروسز بھی ہم نے دیکھ رکھی ہیں۔
- وسعت،خوبصورت ماحول اور کلاس کے حساب سے بہترین جگہوں میں سے ایک ہے۔
- اس کی وال ٹو وال کھڑکیوں میں سے آپ کو پورے شہر کا نظارہ دکھائی دیتا ہے جو میرا دلپسند منظر ہے۔
- اور ان کے ریٹس ڈاؤن ٹاؤن کی طرح بے تحاشا نہیں۔
- یہ وہ جگہ ہے جہاں خاتون اکیلی بھی بیٹھی ہو تو اسے اتنا ہی معزز سمجھا جاتا ہے جتنا اسے فیملی کے ساتھ سمجھا جاتا ہے۔
- یہ وہ جگہ ہے جہاں آس پاس تمام میزیں بھری بھی ہوں تو کوئی شخص آپ کو گھورتا نہیں۔
ایک کپ کافی کے لئے کافی شاپ اپنے خوبصورت ویوز کے ساتھ ہر وقت کھلی رہتی ہے۔جس میں بوفے ناشتہ اور ہائی ٹی کے مزے شامل ہیں۔ہائی ٹی میں لائیو میوزک کا انتظام ہے جو ہائی ٹی کے مزے کو دوبالا کر دیتا ہے۔ہائی ٹی پلیٹر 500+ فی بندہ ہے جس میں بہت مزیدار چیزوں کی ورائٹی موجود ہے۔
High tea platterجیکرانڈا کی بیسمنٹ میں موجود ریسٹورنٹس میں چائینیز اور کانٹینینٹل کھانوں کا انتظام ہے۔چاہنیز ریسٹورنٹ خوبصورت سرخ اور گولڈن رنگ کے ساتھ خاص چینی سٹائل ظاہر کرتا ہے تو کانٹینینٹل ماڈرن اسٹائل کی خوبصورت تعریف ہے۔کھڑکی کے ساتھ بیٹھیں اور سامنے کے لانز،ان کے پیچھے واقع خوبصورت ولاز،جنکے پیچھے دور دور تک پھیلا شہر۔۔۔۔۔۔کیا ہی خوبصورت نظارہ ہے!
ویک ڈیز میں ان ریسٹورنٹس میں بزنس لنچ کی سہولت موجود ہے جو ایک بہت متناسب پیکج میں soup+appetizer+ main course+dessertکا پیکج آفر کرتا ہے۔یہ لنچز،چائینیز،کانٹینینٹل اور پاکستانی سب میں موجود ہیں۔
قیمت فی پیکج= 500++
sounds good, even look good.
LikeLiked by 1 person
💝💝💝
LikeLike
😀😀😀
LikeLike
wow
LikeLiked by 1 person
💝💝💝
LikeLike