مجھے بتاتا__________عمارہ احمد

میں اسکے ناسور زخم کرتا، مرہم لگاتا، مجھے بتاتا
میں اسکی خاموشیوں کو پڑھتا، گلے لگاتا، مجھے بتاتا

میں اسکو سنتا، سمجھ بھی لینے کا قصد کرتا، اسے سمجھتا
وہ پاس آتا، نہ گھُٹ کے مرتا، مجھے بتاتا

اُسی کی سنتا، می‍ں کچھ نہ کہتا، اُسے مناتا
وداع کرتا، تھپک ہی دیتا، وہ جا رہا ہے، مجھے بتاتا

کھڑا نہ رکھتا، اسے بٹھاتا، وہ رکنے لگتا اسے چلاتا
مگر وہ تنہا ہے یہ تو کہتا، وہ تھک گیا ہے، مجھے بتاتا

جو اسکے جثے کی ساری درزوں سے رس رہا تھا ، می‍ں چنتا جاتا
مگر وہ خاموشیوں میں پیتا ہے درد، کہتا، مجھے بتاتا..

سوال کرتا، نہ خود سے لڑتا، وہ بولتا تو، وہ کچھ تو کہتا
نہ خود پہ اتنے حجاب رکھتا، کوئ اٹھاتا، مجھے بتاتا..

___________

کلام:عمارہ احمد

فوٹوگرافی و کور ڈیزائن: صوفیہ کاشف

(بشکریہ منیر نیازی.. یہ نظم ان پچھتاووں کے نام لکھی گئ ہے جو کسی کو کھو دینے کے بعداندر اٹھتے ہیں… اور ہمیشہ کا اضطراب بخش دیتے ہیں… وہ صدائیں جو ہمیں ان کے دھندلا جانے سے پہلے سننی ہوتی ہیں.. مگر بعد میں گونجتی ہیں..میں نے یہ نظم اسلیے لکھی ہے تاکہ کسی کو کھونے سے پہلے آپ جان سکیں.. اسے کیسے سنبھالنا ہے!! اور ان کہی صدائیں کیسے سننی ہیں!! )

عمارہ احمد.

11 Comments

  1. سوال کرتا، نہ خود سے لڑتا، وہ بولتا تو، وہ کچھ تو کہتا
    نہ خود پہ اتنے حجاب رکھتا، کوئ اٹھاتا، مجھے بتاتا

    واہ۔

    پچھتاوے بھی کان کُچھ رکھتے ہںئ اپنے دامن مںا۔ باتں ، یادیں ، اور کاش سے شروع ہونے والا اِتنا بہت کُچھ۔
    پر پچھتاووں کی سب سے بڑی پوٹلی ، کہی اوران کہی ہی کی ہے۔

    ہم نے اِک دُوجے کو خود ہار دیا ، دُکھ ہے ییر
    کاش ! ہم دُناد سے لڑتے ہُوئے ہارے ہوتے

    آسٹرینں نرس برونی ورنر کے مشاہدے مں، قریب المرگ لوگوں کے جو سب سے بڑے پچھتاوے نظر آئے ، وہ یہ ہںو۔۔
    جو مںھ چاہتا تھا وہ نہںے کرسکا ، اور ساری زندگی دوسروں کے کہنے پر گزار دی۔
    کاش مںھ اتنازیادہ کام کرکے خود کو نہ تھکاتا۔
    کاش مںھ اپنے ماں باپ، بہن بھائوشں، بوتی بچوں اور رشتے داروں سے اپنی محبت کا اظہارکرپاتا اور اپنے جذبات و احساسات کو آشکار کرتا۔
    کاش مںھ اپنے دوستوں اور پارروں کے ساتھ تعلق قائم رکھاہ۔
    کاش مںھ اپنے آپ کو خوش رکھتا۔

    بقول آرتھر مِلر۔۔
    Maybe all one can do is hope to end up with the right regrets…..

    اُمدe اور محبت کا ساتھ سدا کا ہے۔ وقت ، حالات اور مصروفتٹ کی گرد اس خوبصورت کمبینیشن کو دُھندلا دیی ہے۔ ہمںص اییو بہت سی پوسٹس کی ضرورت ہے ، جو مڈبیائی نقار خانے مںd سَچی اور سُچی آوازیں بنںص اور رِشتوں کواعتماد و احترام کی جہت فراہم کریں۔

    Like

  2. سوال کرتا، نہ خود سے لڑتا، وہ بولتا تو، وہ کچھ تو کہتا
    نہ خود پہ اتنے حجاب رکھتا، کوئ اٹھاتا، مجھے بتاتا

    واہ۔

    پچھتاوے بھی کِتنا کُچھ رکھتے ہیں اپنے دامن میں۔ملاقاتیں ، یادیں ، اور کاش سے شروع ہونے والا اِتنا بہت کُچھ۔
    پر پچھتاووں کی سب سے بڑی پوٹلی ، کہی اوران کہی ہی کی ہے۔

    ہم نے اِک دُوجے کو خود ہار دیا ، دُکھ ہے یہی
    کاش ! ہم د نیا سے لڑتے ہُوئے ہارے ہوتے

    آسٹرین نرس برونی ورنر کے مشاہدے میں قریب المرگ لوگوں کے جو سب سے بڑے پچھتاوے نظر آئے ، وہ ہیں۔۔

    میں نے زندگی دوسروں کے کہنے پر گزار دی۔
    کاش اتنازیادہ کام کرکے خود کو نہ تھکاتا۔
    کاش اپنے ماں باپ، بہن بھائ، بیوی بچوں اور رشتے داروں سے اپنی محبت کا اظہارکرپاتا اور اپنے جذبات و احساسات کو آشکار کرتا۔
    کاش اپنے دوستوں اور پیاروں کے ساتھ تعلق قائم رکھتا۔
    کاش اپنے آپ کو خوش رکھتا۔

    بقول آرتھر مِلر۔۔
    Maybe all one can do is hope to end up with the right regrets…..

    اُمید اور محبت کا ساتھ سدا کا ہے۔ وقت ، حالات اور مصروفیت کی کی گرد اس خوبصورت کمبی نیشن کو دُھندلا دیتی ہے۔

    ہم ہمیں ایسی بہت سی پوسٹس کی ضرورت ہے ، جو میڈیائی نقار خانے میں سَچی اور سُچی آوازیں بنیں اور رِشتوں کواعتماد و احترام کی جہت فراہم کریں۔

    Liked by 1 person

    1. پچھتاوے ذندگی کی بدترین ازیت ہوتے ہیں مگر انسان کو ان سے رہائی بھی نہیں ملتی۔عمارہ نے اسی کرب کو بہترین طریقے سے اپنی نظم میں اتارا ہے اور آپ کے تبصرے نے اس غزل کا حق ادا کر دیا! پیاری عمارہ کے لئے بہت سی محبت اور مبارکباد 💝💝💝💝

      Liked by 1 person

Leave a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.