بوگن ویلیس___________ صوفیہ کاشف

جب بوگن ویلیس کی اس بیل کو میں نے خریدا یہ چھوٹی سی شاخ تھی مگر پھولوں سے بھری تھی
ہماری بالکنی میں دھوپ صرف دو گھنٹے آتی ہے۔
میری بھرپور محبت اور توجہ کے باوجود شاخیں اور پتے روز بروز بڑھتے گئیےمگر پھول کم ہو گئے۔اب اتنے بڑے پودے پر صرف چند پھول آتے ہیں۔
میں نرسری سے گزرتے دھوپ میں پڑے بوگن ویلیس کو صرف ایک شاخ کے ساتھ روز پھوں سے بھرے دیکھتی ہوں۔
بوگن ویلیس کو پھولوں کے لئے چھ سے آٹھ گھنٹے دھوپ چاہیے!میرے پاس صرف دو گھنٹے ہیں۔
درخت اور بیلوں کی فطرت کتنی ہی پھولدار کیوں نہ ہوں پھولوں کے لئے دھوپ اور مناسب ماحول بھی چاہیے!ورنہ پھولوں سے بھری فطرت چند پھولوں پر سکڑ کر رہ جاتی ہے!
یہی انسانوں کے ساتھ بھی ہوتا ہے،جتنے بھی مفید اور کارآمد ہوں مخصوص حالات میں ہی پھلتے پھولتے ہیں!

مکمل دھوپ نہ ملے یا کبھی مکمل سایہ نہ ملے تو ادھورے رہ جاتے ہیں!

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.