“ٹرکش عورت نے سب سے پہلے شاعری کا اور بولنے کا حق لیا ہے۔”
ترکی سے تعلق رکھنے والی پانچ زبانوں کی ماہر اور پارلیمنٹ میں ترجمان کے فرائض سرانجام دینے والی طاہرہ عندلیب نے صوفیہ کاشف سے گفتگو کے دوران اپنے دبنگ انداز سے حاضرین کے دل ماہ لئے۔طاہرہ نے عورت کے حقوق اور معاشرے میں عورت کے کردار پر بھرپور گفتگو کی اور ترکی اور پاکستان کے معاشروں میں پائے جانے والے فرق کے بارے میں بھی تفصیلی بات چیت کی!