ہماری ملکیت ہو کر بھی ہمیں سب کچھ نصیب نہیں ہوتا!

کچھ لوگ روزانہ صبح سویرے گھر کے قریبی باغ میں واک کے لئے جاتے ہیں۔ تا کہ صبح سویرے نوخیز نرم صبح کو کھلتے ہوئے دیکھ سکیں،
تازہ دم پرندوں کے دوشیزہ گیت سن سکیں،
تا کہ پھولوں اور کلیوں کو سورج کی پہلی کرن کے ساتھ مسکراتا اور مہکتا دیکھ سکیں،
پتوں پر گری ستاروں کی مانند شبنم چن سکیں!

میں بھی الحمداللہ ان لوگوں میں شامل ہوں
میرے گھر کے ساتھ میری چار دیواری میں باغ نہیں ہے مگر میں آس پاس کے سارے باغوں کی ساری بہاریں سمیٹ لیتی ہوں
میں ہر کھلتے پھول کی نرمی اور خوشبو جذب کر لیتی ہوں
میں پرندوں کے سارے گیت ازبر کر لیتی ہوں !
الحمداللہ!

اگرچہ میرے اور میرے جیسے کئی اور لوگوں کے پاس اپنی چار دیواری میں گھرے ذاتی باغات نہیں ہیں مگر ہمیں یہ باغ نصیب ہو جاتے ہیں۔!

میں اکثر دیکھتی ہوں کئی لوگوں کے گھروں میں ان کی چار دیواری کے اند محفوظ کتنے بڑے بڑے اور خوبصورت پھولوں اور خوشبوں سے لدے باغات ہیں!
جن میں بہار سب سے پہلے اترتی ہے اور سب سے آخر میں رخصت ہوتی ہے!
جن میں ہر رنگ اور انداز کا پھول کھلتا ہے!

مگر صبح کی نوخیز کرنوں میں وہاں دھوپ سیکنے کوئی نہیں آتا!

جب خوشبو پھیلنے لگتی ہے تو کوئی بیڈروم سے نکل کر وہاں پہنچ نہیں پاتا!

جب رات کی رانی مہکے اور دن کا راجا گنگنائے تو وہ اس سے بہت دور ہوتے ہیں۔۔
ان کے پاس اکثر اس باغ میں بیٹھنے کا وقت نہیں ہوتا!

سوائے اس مالی کے جو صبح صبح ہر پھول سے کلام میں مصروف ہوتا ہے۔

جو ہر پودے،پھول اور کلی کو اپنے ہاتھ سے چھوتا ہے!


ان باغوں کے مالک دو بھر قدموں سے چلتے ہیں کیونکہ وٹامن ڈی کی کمی نے ان کی ہڈیوں کو کمزور کر دیا ہے۔۔۔۔۔


میں سوچتی ہوں یہ باغ دنیاوی کاغذات میں ان کے نام ہیں
مگر درحقیقت ان مالیوں کے ہیں
جو اس سے تماتر تر فوائد لے جاتے ہیں

جن کی ذندگی خوشبوں کو سنبھالتے بسر ہو جاتی ہے!

چیزیں صرف ہاتھ میں ،کاغذات میں، ہمارے نام ہونے سے ہماری نہیں ہو جاتیں!

اکثر کچھ چیزیں ساری عمر ہماری رہتی ہیں مگر پھر بھی غیروں کی ملکیت میں ہوتی ہیں!

______________
صوفیہ کاشف

5 Comments

  1. میں سوچتی ہوں یہ باغ دنیاوی کاغذات میں ان کے نام ہیں
    مگر درحقیقت ان مالیوں کے ہیں
    جو اس سے تماتر تر فوائد لے جاتے ہیں
    واہ واہ واہ۔ میں اپنی وائف کے ساتھ عمرہ و زیارت کرنے جا رھا ہوں براستہ دوبئ۔ کیا آپ اور بھائ جان لاونج میں ھمارے ساتھ چائے پئیں گے 26 نومبر کو؟

    Liked by 1 person

    1. ہمیں بڑی خوشی ہوتی اگر ہم وہاں ہوتے،مگر اس وقت ہم پاکستان میں ہیں!
      خدا آپ کا سفر کامیاب کرے اور آپ کی تمام تر مناجات قبول فرمائے!
      پلیز ہمیں اپنی دعاوں میں ضرور یاد رکھیے گا!!!!

      Liked by 1 person

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.