دھوکہ

پردیس میں کبھی کبھار کسی قریبی ترین عزیز کی وفات کی خبر فون پر ملتی تھی۔کچھ گھڑی دکھ میں گزرتی ،پھر روزانہ کی روٹین میں لگ جاتے۔کہ پردیس میں سوگ کا پروٹوکول نہ تھا۔اپنے ہی کمرے میں تنہا بیٹھ کر تھوڑا سا رو لیتے اور اور پھر چل سو چل۔

کوئی افسوس کرنے والا نہ کوئی گلے لگانے والا۔کسی دور کے عزیز کی وفات بس ایک ہلکی سی ہوا کی طرح آتی جو بغیر اثر ڈالے خموشی سے نکل جاتی۔پھر کچھ عرصے بعد بھول جاتے کہ کہ فلاں رشتہ دار تو فوت ہو چکا۔پھر کچھ عرصے بعد سنتے تو حیراں ہوتے ۔”اچھا؟ ہمیں تو یاد ہی نہیں تھا!”

جن کے جنازے نہ دیکھے،جن کے سوگ میں نہ گئے ان کی موت ایک پریکٹیکل یاد کی طرح یاد نہ رہتی۔سمجھ نہ آتا کیسے کوئی خموشی سے غائب ہو گیا۔۔۔کل “تھا” آج “نہیں” ہو گیا!

اب پاکستان میں ہیں۔ آس پاس اپنا معاشرہ اپنے لوگ ہیں۔اب مرگ کی خبر بھی ملتی ہے جنازے میں بھی جانا ہے۔ذندگی کا ایک اہم سبق فراموش تھا جسے یاد کرنا پڑ رہا ہے۔

میرے جاننے والوں میں کل ایک کینڈین ڈاکٹر خاتون کی وفات ہوئی۔جو کینسر کے مرض میں مبتلا دو سال سے اپنے بچوں اور شوہر کے بغیر پاکستان میں بستر پر پڑی تھیں۔۔۔

انساں کا اتنا بڑا رتبہ ہو ،ڈاکٹر بھی ہو ،کینڈین بھی ہو،،،اور پھر بھی بیمار اور عاجز ہو کر پاکستان میں بستر پر پڑا ہو،،،اپنے پیاروں سے دور۔۔۔۔۔۔ہم کس قدر گھاٹے میں ہیں۔ہم ساری عمر رتبے کے،اعلی قابلیت کے،محبت اور رشتوں کے،پیسے اور آسائشات کے پیچھے بھاگتے ہیں۔۔۔آخر میں کچھ بھی ہمارے کام نہیں آتا۔۔۔کھلتا ہے کہ ہر چیز پرائی تھی۔۔۔۔۔ہمارا تو کچھ بھی نہ ہوا! نہ رتبہ،نہ علم،نہ رشتے،نہ پیسے!موت اور تکلیف ہمارا تعاقب کرتی ہے،ہم جس قدر بھی اونچا چڑھ جائیں ہمارے پیچھے پہنچ جاتی ہے۔

ایک اور ماں اور بیٹے کا تکلیف دہ جنازہ دیکھا۔کچھ دن پہلے اسی خاتون کے وزن کم کرنے کے چرچے تھے پھر اس نے ٹک ٹاک بنانی شروع کیں۔۔۔اور ایک دن اچانک بچے سمیت اس کے مرنے کی خبر آئی۔۔۔۔۔اسکے گھر کی پلیٹ پر لکھا تھا

” sweet home…..where the story begins!……”

محنت سے سجایا گھر اسی طرح پڑا تھا۔بس سجانے والی،اس کو خوبصورت بنانے کا خواب دیکھنے والی اس میں سے ایسے نکل گئی تھی جیسے وہ کبھی یہاں تھی ہی نہیں۔۔۔۔۔۔۔

“اور دنیا کی ذندگی سوائے دھوکے کے کچھ نہیں!”

(سورہ آل عمران)

یہ آیت میرے والد صاحب نے آج بھیجی ہے۔۔۔۔۔۔۔اور ہم انسان ہمیشہ اس دھوکے میں آ جاتے ہیں۔۔۔اور آتے رہتے ہیں۔۔۔۔ہمیشہ!

خدا ہمیں دھوکے سے اور دھوکے کے تعاقب سے محفوظ رکھے!

خدا ہمیں نیک اعمال کرنے والے اور صبر کرنے والوں کے ساتھ کرے!

ہمارے دلوں کے زنگ صاف کر دے!ہمیں حق کے ساتھ کھڑا کرنے والے بنائے! آمین!

“By the ˹passage of˺ time!

Surely humanity is in ˹grave˺ loss,

except those who have faith, do good, and urge each other to the truth, and urge each other to perseverance.”

surah Al Asar

________________صوفیہ کاشف

4 Comments

    1. بہت شکریہ ! ہمارے الفاظ میں تاثیر وہ ڈال دیتا ہے جو اوپر بیٹھ کر سب فیصلے کرتا ہے۔ورنہ ہم تو ہمیشہ قلم گھماتے ہی رہتے ہیں۔
      آپ بھی لکھتی رہیں! اور باقی سب اوپر والے پر چھوڑ دیں!!

      Liked by 2 people

  1. ۔ہم ساری عمر رتبے کے،اعلی قابلیت کے،محبت اور رشتوں کے،پیسے اور آسائشات کے پیچھے بھاگتے ہیں۔۔۔آخر میں کچھ بھی ہمارے کام نہیں آتا۔۔۔کھلتا ہے کہ ہر چیز پرائی تھی۔۔۔۔۔ہمارا تو کچھ بھی نہ ہوا! ….واہ واہ واہ کمال کا لکھتی ہیں اپ۔ ماشاءالله

    Liked by 2 people

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.