اس دنیا میں ہر شےکسی نہ کسی چیز کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے
گرم مزاج گرم کو،ٹھنڈے لوگ ٹھنڈوں کو!
بیکار بیکاروں کو!
قابل قابلوں میں خوش رہتے ہیں!
آتشیں مزاج آتش کو متاثر کرتے ہیں
روشنی مزاج روشنی والوں کو ڈھونڈتے ہیں!
آپ آنکھیں بند کر لیں تو گھبرانے لگتے ہیں
آنکھوں کی روشنی کھڑکی کی روشنی دیکھے بغیر گھبرا جاتی ہے
آنکھوں کی روشنی دن کے نور سے لپٹنے کو بیتاب
آپ کو پریشان کر دیتی ہے!
اگر دل پریشان ہے
اگرچہ آنکھیں بھی کھلی ہیں۔۔
تو جان لیں دل کی آنکھ بند پڑی ہے!
اسے کھولیں!
دل کی آنکھ کی بیتابی کو سمجھیں
وہ لامحدود نور کی تلاش میں ہے!
مثنوی 2
81_87
ترجمہ:صوفیہ کاشف
دل كى انكھ کو کیسے کھولیں؟ دل اداس رہتا ہے 😢
LikeLiked by 2 people
دل کی اداسی صرف اس کے بنانے والے کی یاد سے جا سکتی ہے جس کے لئے دل بنا ہے۔۔
LikeLiked by 1 person